18 جولائی 2013 - 19:30
يونان ميں مظاہرے

ہزاروں يوناني شہريوں نے حکومت کي اقتصادي پاليسيوں اور سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف ايک بار پھر مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں يوناني شہري بدھ کي رات پارليمنٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے سرکاري اداروں  ميں چھانٹي کئے جانے کي مخالفت ميں نعرے لگا‏ئے-مظاہرے ميں عام شہريوں کے علاوہ بڑي تعداد ميں اساتذہ، بلدياتي اداروں کے ملازمين، پوليس اہلکار ، ڈاکٹروں، پيراميڈکس  اور صحافيوں نے حصہ ليا-مظاہرے ميں شريک لوگ ارکان پارليمان سے  مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ قرض دہندگان کي جانب سے عائد کي جانے والي شرائط کو ہرگز قبول نہ کريں-حکومت يونان نے يورپي يونين، عالمي بينک اور آئي ايم ايف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کےتحت دوہزار چودہ کے اختتام تک پچيس ہزار سرکاري ملازمين کي چھانٹي کا فيصلہ کيا ہے-

حکومت يونان نے قرضہ دہندگان کي شرائط کو قانون کي  شکل دينے کے لئے ايک بل بھي پارليمنٹ ميں پيش کيا ہے-.......

/169